ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: عام لوگوں کو لگے گا ایک اور جھٹکا ، ہوٹلوں کے کھانوں  کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کا امکان 

بنگلورو: عام لوگوں کو لگے گا ایک اور جھٹکا ، ہوٹلوں کے کھانوں  کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کا امکان 

Tue, 05 Apr 2022 11:36:25    S.O. News Service

بنگلورو، 5 ؍ اپریل (ایس او نیوز) اشیائے ضروری ، پٹرول ، ڈیزل اور بجلی مہینگے ہونے کے بعد اب عام لوگوں کو ایک اور جھٹکا لگے گا۔ اب ہوٹلوں کی غذا کی قیمتوں میں بھی 10 فیصد کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ رسوئی گیس اور اشیائے ضروری مہنگی ہونے کی وجہ سے ہوٹل مالکان اپنی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آج ہوٹل مالکان اسو سی ایشن کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ 

اس اجلاس میں موجود قیمتوں 10 فیصد اضافہ کرنے پر غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں تمام ہوٹلوں کے مالکان کی رائے طلب کی گئی ہے۔ اگر ہوٹل مالکان کی اکثریت اضافہ کے لئے راضی ہوگئی تو ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ سے کھانے کی قیمتوں میں 10 فیصد کا اضافہ ممکن ہے۔ 


Share: